دنیا

افغانستان: داعش کا وحشیانہ حملہ، 50 سے زائد شیعہ مومنین شہید

شیعیت نیوز:داعش کے ’وحشیانہ‘ حملے میں 50 سے زیادہ شیعان امام علی(ع)شہید جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔دہشتگردوں نے سرِ پل صوبے کے صیاد ضلعے میں مرزا والنگ کے علاقے میں ہفتے کی رات مقامی پولیس کی ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے کہا کہ اس کے بعد وہ گاؤں میں داخل ہوگئے اور عورتوں اور بچوں سمیت عام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ ان شہریوں کی بڑی تعداد شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اور اس کے آس پاس موجود گھروں کو آگ لگا دی۔ترجمان کے مطابق عام شہری ‘وحشیانہ اور غیرانسانی طریقے’ سے قتل کیے گئے۔طالبان نما داعش نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے 28 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button