پاکستان
شہید قائد کی برسی کا مرکزی اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا، تیاریاں آخری مراحل میں داخل
شیعیت نیوز: شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 وین برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع 6 اگست بروز اتوار اسلام آباد میں منعقدہو گا، جسکی تیاریاں آخر مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔
مرکزی اجتماع مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے مومنین شرکت کریں گے جبکہ نامور علمائے کرام، ذاکرین او ر نوحہ خواں و منقبت خواں حضرات بھی شریک ہوکر شہید قائد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
اجتماع سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔
شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس ملکی سالمیت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔
مزید تفصیلات کے لئے http://www.arifhussaini.com