پاکستان

سانحہ سہیون کے دو مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے گئے، تعلق جماعت الحرار سے ہے

شیعیت نیوز: سانحہ سیہون خودکش حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے کراچی میں ایک کارروائی کرکے سانحہ سیہون بم دھماکے کے دو مرکزی ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی سے جن ملزمان کو حراست لیا ہے وہ سانحہ سیہون شریف میں سہولت کاری کے مرکزی ملزم ہیں، دونوں ملزمان کا تعلق جماعت الحرار سے ہے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سیہون میں ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، بہت جلد کیس سے متعلق خوشخبری ملے گی۔ واضح رہے کہ سانحہ سہون میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں لگ بھگ سو افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button