بلوچستان میں یوم آزادی تقریبات میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
شیعیت نیوزـ : پاک فوج کا آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، یوم آزادی تقریبات میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایف سی نے ژوب، کیچ مینا میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد برآمد کرلیا، ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ژوب کے علاقے کیچ مینامیں انٹیلی جنس اطلاعات پرآپریشن کیا، راجگال میں دہشتگردوں سے بڑاعلاقہ کلیئر کروالیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایف سی نے ژوب کے علاقے کیچ مینا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران بارودی سرنگیں اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک سہولت کار بھی پکڑا گیا۔آپریشن خیبر 4 راجگال بھی کامیابی سے جاری ہے، وادی راجگال میں دہشتگردوں سے بڑا علاقہ کلیئر کروالیا گیا، کور کمانڈر پشاور نے آپریشن کے بعد کلیئر کرائے گئے علاقے کا دورہ کیا۔