ایران

اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی رسالت اور ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنطیم کابیت المقدس کے بارے میں ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز فلسطینیوں پر صہیونیوں کے ظالمانہ حملوں کامشاہدہ کررہے ہیں فلسطینی گذشتہ 7 دہائیوں سے اسرائيلی ظلم و بربریت کا شکار ہیں ۔ غزہ کے دو ملین فلسطینیوں کا ظالمانہ محاصرہ جاری ہے۔ اسرائيل نے غزہ کے مسلمانوں کو پانی ، بجلی اور دیگر زندگی کی سہولیات سے محروم کررکھا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائيل نے فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ تمام قراردادوں کو نظر انداز کررکھا ہے اوراسرائیل کی طرف سے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا غیر قانونی سلسلہ جاری ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی متحد اورایک آواز سے حمایت کرنی چاہیے اور اسرائیل کو اسلامی مقدسات کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اورفلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button