دنیا

افغانستان میں شیعہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 30 افراد شہید

افغانستان کے شہر ہرات میں شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ افغان شہر ہرات کی جوادیہ مسجد میں ہوا جب شیعہ مسلمان نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 30 لاشیں اسپتال لائی جاچکی ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ یہ دھماکہ ممکنہ طور پر کار بم کے ذریعے کیا گیا۔ تاحال کسی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button