یمن

یمنی فوج کی فائرنگ میں چار سعودی فوجی واصل جہنم

یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر اور یمن کے صوبہ جوف میں چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں نے پیر کو جنوبی سعودی عرب کے عسیر صوبے کی رقابہ الزج چھاؤنی میں ایک سعودی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا- درایں اثنایمن کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ مغربی یمن کے صوبہ الجوف کے وادی شواق علاقے میں دو سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیاگیا جبکہ صوبہ الجوف کے شعف اور المصلوب علاقے میں جارح سعودی اتحاد کی دو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں- یمنی فوج نے پیر کو القاصیہ ٹیلے پر سعودی اتحاد کی فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جارح فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور بڑی مقدار میں ان کے جنگی ساز و سامان تباہ ہوگئے – اتوار کو سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں ایک افسر سمیت تین سعودی فوجی ہلاک ہوئے تھے –

متعلقہ مضامین

Back to top button