دنیا

شام میں ہمارا وجود غیر قانونی ہے، امریکی فوجی کمانڈر کا اعتراف

امریکی فوج کے آپریشنل کمانڈر جنرل ریمنڈ تھومس نے اتوار کے روز ریاست کلراڈو میں سیکورٹی کانفرنس میں کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جبکہ اس ملک میں روس کے فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست کی بنا پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔امریکہ کے اس فوجی کمانڈر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست پر نہیں ہے اس لئے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔جنرل تھومس نے کہا کہ اپنے قانونی وجود کی بنا پر روسی فوجی، شام میں امریکی فوجیوں کے لئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں اور وہ شام سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے قانون سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button