پاکستان

داعش کا تورا بورا پر قبضہ پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔عسکری ماہرین

شیعیت نیوزـ : سابق فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان(وی او پی) نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے اور پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کا الزام عائد کر رہا ہے جو بے بنیاد ہے۔ پاکستان عوام اور دہشت گردوں پر نظر اکھنے کیلئے سرحد پر باڑھ لگا رہا ہے اور امریکہ کو اس سلسلہ میں جدید ساز و سامان دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار وی او پی کے قائم مقام صدر ایڈمرل تسنیم کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دو افغان پارلیمینٹیرینز اور ایک امریکی جریدہ کے مطابق امریکہ اور افغان حکومت نے داعش کوہماری سرحد سے متصل تورا بورا پر قابض ہونے میں بھرپور مدد دی ہے جو پاکستان کیلئے خطرہ ہے اس سلسلہ میں آنکھیں پھیرنے والے دوستوں سے وضاحت طلب کی جائے۔ سرد جنگ جیتنے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم تھا مگر اب ہمیں ولن سمجھا جا رہا ہے اسلئے ان حالات میں پاکستانی عوام کی توقعات کے عین مطابق روس اور چین سے تعلقات بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔بق عسکری ماہرین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے جسے ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ فارن پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے لائے جائیں۔ اجلاس میں کیا گیا جس میںوائس ایڈمرل ہارون، برگیڈئیر میاں محمود، سابق سفیر سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر سائمن شروف، برگیڈئیر محمد ریاض، میجر مقصود، کیپٹن بابر ظہیرالدین، میجر فاروق حامد خان، نواز علی، برگیڈئیر مسعود الحسن اور دیگر شریک تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button