پاکستان

بے گناہ شیعہ علماء پنجاب پولیس کی غیر قانونی حراست سے رہا

شیعیت نیوز: کبیروالا پنجاب سے سی ٹی دی کے ہاتھوں غیرقانونی طور پر حراست میں لیئے گئے دینی طلاب رہا کردیئے گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق کبیروالا کے دو گرفتار طالب علم محمدعلی کاشفی مشہدی اور ناصرعباس نجفی گذشتہ رات کو خیریت سے گھر واپس پہنچ گئے ہیں.

ان دونوں بھائیوں کو سی ٹی ڈی  نے بلاکسی جرم و خطا محض نجف و مشہد میں تعلیم حاصل کرنے کے جرم میں گھر سے گرفتار کیا تھا، دونوں بھائی اپنی شادی کے سلسلے میں چھٹیوں پر پاکستان تشریف لائے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مخصوص لابی کی جانب سے قم ،نجف و مشہد میں پڑھنے والے طلاب کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا کیاجاتا ہے اور اسی جھوٹے پروپگنڈے کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نامی پنجاب پولیس کے ادارے میں موجود سعودی لابی  کے افسران انہیں اغوا کررتے  ہیں اور ان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button