مقبوضہ فلسطین

صیہونی جارحیت میں مسجد الاقصی کے خطیب زخمی

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی من جملہ مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری اورفلسطین کی قومی جدت عمل کے سیکریٹری جنرل مصطفی برغوثی زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعہ کے روز مسجد الاقصی میں 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

اس جارحیت اور غیر انسانی اقدام کے بعد صیہونی فوجیوں نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے کہنے پر مسجد الاقصی کے دروازے عوام اور نمازیوں پر بند کر دیئے اور نماز جمعہ کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button