ایران

امریکی اقدامات کے خلاف ایران کی پارلیمنٹ میں بل کی منظوری

ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کے روز بل کی منظوری کے بعد کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ارکان پارلیمنٹ کا پیغام کان کھول کر سن لینا چاہیے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اس بل سے امریکہ کے خلاف جدوجہد میں ایرانی پارلیمنٹ کے عزم و ارادے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات ایرانی قوم کے خلاف ہیں اور ایران کی پارلیمنٹ ان اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے خطے میں امریکہ کے دہشت گرادانہ اور مہم جویانہ اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق بل کی منظوری کے موقع پر امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ایران کی پارلیمنٹ نے یہ بل، ایران کے خلاف امریکی کانگریس میں وضع کی جانے والی حالیہ پابندیوں کے جواب میں منظور کیا گیا ہے۔
امریکی سینٹ نے حال ہی ایران کے خلاف پابندیوں کے نئے بل کی منظوری دی ہے جس میں ایران پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے نئی پابندیاں عا‏ئد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جامع ایٹمی معاہدے کے تحت امریکہ نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف پہلے سے عائد پابندیاں اٹھالے گا اور نئی پابندیاں بھی عائد نہیں کی جائیں گی لیکن امریکہ اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button