پاکستان

داعش کی شکست میں پاکستان نے ہماری مدد کی، عراقی سفیر یاسین محمد

شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر علی یاسین محمد کریم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے ہمسایہ ممالک نے ہماری بہت مدد کی، پاکستان نے بھی اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیا، پاکستان اور عراق کا انٹلی جنس کا تعاون موجود ہے، ہمارے ہاو بازوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی، پاکستان کا سعودی عرب و قطر کے تنازع میں غیرجانبدار رہنا مناسب ہے۔ تفصیلات کے مطابق، عراقی افواج کے ہاتھوں موصل کی فتح و داعش کی مکمل شکست کے حوالے سے پاکستان میں عراقی سفیر علی یاسین محمد کریم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ایک خطرناک بین الاقوامی تنظیم ہے جس نے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کیں، داعش نے موصل پر نے موصل پر 10 جون 2015ء میں قبضہ کیا اور حضرت یونس علیہ السلام سمیت متعدد صحابہ کرام کے مزارات کی بیحرمتی کی، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے رواں برس 10 جولائی کو موصل میں ہی داعش کی مکمل شکست کا اعلان کیا۔

عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ تمام عراقیوں، کردوں، حشد الشعبی اور سنی قبایل نے بلاامتیاز مذہب، نسل و فرقہ داعش کو شکست دینے میں مدد کی، داعش میں دنیا کے سو سے زائد ممالک اور قومیتوں سے دہشت گرد موجود تھے جنہوں نے ہزاروں انسانی و عراقیوں کا قتل عام کیا، اب بھی ایک فیصد داعش موجود ہے، داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے ہمسایہ ممالک نے ہماری بہت مدد کی، پاکستان نے بھی اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیا، پاکستان اور عراق کا انٹلی جنس کا تعاون موجود ہے، پاکستان کا دشمن عراق کا دشمن ہے، ہمارے ہوا بازوں کو یہاں پاکستان میں تربیت دی گئی۔ علی یاسین محمد کریم نے بتایا کہ رضا کار فورس حشد الشعبی میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں اس کو جلد ہی عراقی قومی افواج میں شامل کیا جاے گا، پاکستان کا سعودی عرب و قطر کے تنازع میں غیرجانبدار رہنا مناسب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button