پاکستان

اخلاق سے عاری طاہر اشرفی کا نواز شریف کو اخلاقیات کا درس

شیعیت نیوز: پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سی پیک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کیخلاف مودی اور نیتن یاہو اتحاد بن رہا ہے، دوسری طرف قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ایسے حالات میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چائیے، اُمید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کرے گی۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہم کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، ملک میں بڑی مشکل سے جمہوریت کو فروغ ملا ہے اور اب جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش ہو رہی ہے جبکہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے جس کا مقصد سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا ہے لیکن میں اس میں مودی سرکار کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button