پاکستان

بلوچستان میں پولیس پر حملے اورڈپی چیرمین سینیٹ کی دہشتگرد رمضان مینگل کے ساتھ ملاقات، قاتل کون؟؟؟

شیعیت نیوز: بلوچستان میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دورن پولیس ٹیم پر دو بڑے حملے ہوئے جس میں ایس پی پولیس سمیت کئی پولیس اہلکاروں  نے جام شہاد ت نوش کیا ، دوسری جانب اس دہشتگردی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروئی کرنے کی بجائے حکومتی اہلکار کالعدم جماعت کے دہشتگرد رہنماوں جنکے سروں پر سیکڑوں پاکستانیوں کے قتل کی ایف آئی در ج ہے کے ساتھ سیاسی پینگے جوڑنے میں مصروف ہیں۔

اوپر دی گئی فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیرمین عبدالغفوری حیدری کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ کے ساتھ NA260 میں خوش گوار موڈ میں بیٹھے ہیں، جبکہ مستونگ میں ان پر ہونے والے دھماکہ کا ذمہ دار بھی یہی رمضان مینگل ہے۔

رمضان مینگل نامی یہ شخص بلوچستان میں کالعدم اہلسنت و الجماعت اور کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ ہے جس  نے اعلانیہ شیعہ مسلمانوں سمیت سیکڑوں پاکستانیوں کو قتل کرنے اعتراف کیا تھا اور ساتھ ساتھ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ جس میں ۱۰۰ سے زائد افراد شہید ہوئے تھے کے ایک سال مکمل ہونے پر جشن منوایا تھا جس کی سربراہی رمضان مینگل اور امن کا راگ گانے والے احمد لدھیانوی نے کی تھی۔

آخر اب ہمارے اداروں کو یہ بات سمجھ جانا چاہئے کہ گذشتہ ۱۵ سالوں سے لڑی جانے والی دہشتگردوں کے خلاف جنگ کیوں ختم ہونے کا نا م نہیں لے رہی اسکی وجہ ان دہشتگردوں کے وہ سہولت کار ہیں جو پاکستان کی اسمبلیوں میں بیٹھ کر ان دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

یہا ں یہ بات بھی ذہن نشین رہے جو کہ انتہائی تشویش ناک بات ہے کہ ہزاروں افراد کا قاتل آزاد ہے لیکن  بے گنا ہ شیعہ جوانوں کو اس ملک سے جبراً غائب کیا جارہاہے ، آخر کیوں؟

واضح رہے کہ جمیعت علماء اسلام (ف) کالعدم اہلسنت و الجماعت اور کالعدم لشکر جھنگوی کا سیاسی ونگ ہے دہشتگرد امان کے لئے اس تنظیم میں شامل ہوتے ہیں جسکی تازہ مثال جھنگ کے کالعدم لشکرجھنگوی کے سرغنہ منصور نواز جھنگوی کی ہے جس  نے دہشتگردوں کی فہرست سے اپنا نام خارج کروانے کے لئے جے یو آئی کو جوائن کیا اور اسکی باقاعدہ درخواست بھی جمع کروادی ہے۔

20046817_10159078181185241_6139320774213399306_n.jpg 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button