پاکستان

پارلیمنٹ خطرے میں ہے، نواز شریف استعفٰی دیں، خورشید شاہ

شیعیت نیوز: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفیٰ ہو جاؤں گا۔ آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں۔ اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا تھا اور پھرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا لیکن آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے، نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفٰی دے دوں گا۔ میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آج جس رویئے کا اظہار کر رہی ہے وہ باعث تشویش ہے، وزراء اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جب کہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں، اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button