دنیا

داعش کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار

امریکی ریاست ہوائی میں داعش کی مدد کے الزام میں امریکی فوجی سارجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا،ایف بی آئی اور امریکی فوج ایک سال سے اہلکار کے خلاف تفتیش کررہے تھے ۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق امریکی فوجی سارجنٹ کو داعش کو معلومات دینے پر ہوائی سے گرفتار کیا گیا ہے، 34 سالہ امریکی فوجی اکائیکا کانگ عراق اور افغانستان میں ذمہ داری نبھا چکا ہے ۔امریکی فوجی ایک سال سے فوج اور ایف بی آئی کے زیر تفتیش تھا،دو روز قبل ایف بی آئی نے امریکی سارجنٹ کو حراست میں لے لیا۔امریکی فوجی سارجنٹ پر داعش دہشت گردوں کو فوجی دستاویزات فراہم کرنے اور ٹریننگ دینے کا الزام بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button