پاکستان

پمیرا کی شیعہ دشمنی : سعودی بھارتی ظلم کے خلاف احتجا ج پر بول ٹی وی کو نوٹس، شیعہ علماء کی بھی توہین

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت کے زیر اثر ادارہ پیمرا نے بول ٹی و ی کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان اور پیمرا کے خلاف نفرت انگیز مہم پر بول نیوز کو اظہار وجوہ دینا ہوگا، اور سات روز میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

پیمرا پاکستا ن وفاق کے زیر اثر میڈیا مانیٹرنگ کا ادارہ ہے جس کی حالت یہ ہے کہ انکی جانب سے جاری ہونے والے آفیشل نوٹس میں اردو کی واضح غلطی نوٹس کی سرخی میں دیکھی جاسکتی ہے۔

اس نوٹس میں شیعہ علماء جو پوری شیعہ قوم میں قابل عزت ہیں اور انکا نام احترام سے لیا جاتا ہے کی بھی توہین کرتے ہوئے انہیں مجرم کی طرح پکار ا گیا ہے، اس نوٹس میں علامہ سید صادق تقوی کو صادق تقوی لکھتے ہوئے ایف سی کے کرنل عمر جس  نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی تھی کا نام لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب قابل عزت علامہ سید حسن ظفر نقوی کو صرف حسن ظفر نقوی لکھتے ہوئے کہا کہ انہوںنے پیمرا کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا کیا۔

یہ وہ ادارہ ہے جو مولوی عبدالعزیر جیسے دہشتگردکا نام بھی عزت سے لیتے ہیں اور انہیں مولانا یا دیگر القابات سے نوازتے ہیں پیمرا کی شیعہ دشمنی اور سعودی عرب نوازی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ انہوںنے شیعہ علماء کی عز ت کا خیال بھی نہیں رکھااور انہیں بدتہذیبی سے پکارا گیا جس پر پوری شیعہ قوم پیمرا اور اسکے چیئر مین ابصار عالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگے کا مطالبہ کرتی ہے۔

دوسری جانب چیئر مین پیمراابصار عالم صاحب کو ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والا سعودی چینل وصال نہیں نظر آرہا جسکی نفرت انگیز نشریات پر کئی عرصہ سے شکایات درج کروائی جارہی ہے ، انہوں نے آج تک ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا کہ وہ کیبل آپریٹر کو پابند کریں کے یہ چینل کہیں نہیں دیکھایا جائے گا، یا پی ٹی اے سے درخواست کی ہو کہ اسکی برقی نشریات پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے، ایسا نا ہونا نواز حکومت کی سعودی عرب نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

f072c7b2-29d3-441c-b70a-3934ed204167.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button