پاکستان

پارچنار کی عوام نے آرمی چیف سے ایک اور بڑا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: پارچنار کی غیور عوام کی جانب سے پاکستان کے آرمی چیف سمیت وزیر داخلہ اور پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی فنڈڈ ٹی وی چینل وصال کے خلاف فوری کاروائی کریں جو مسلسل شیعہ مسلمانوں اور بالخصوص پارچنار کے پرامن خطہ کے خلاف زہریلا پروپگنڈا کررہا ہے۔

پارچنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی تحریر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جنہوںنے اس ٹی وی چینل اور پاکستان میں فرقہ ورایت پھیلانے والے دیگر عناصر کی نشاہدی کرتے ہوئے انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریر کے مطابق  وصال ٹی وی اور اورنگزیب فاروقی پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کے لئے پھر سے متحرک ہوگئے ہیں ۔۔کے پی کے حکومت اور پیمرا کی خاموش کیوں ہے ۔۔۔۔۔؟

چوہدری نثار صاحب کو سوشل میڈیا پر فرقہ واریت تو نظر آ رہی ہے مگر وصال ٹی وی جیسے چینل نظر نہیں آ رہے ہیں، یہ ٹی وی مسلسل پاراچنار اور اہل تشیع کے خلاف زہر آلود زبان استعمال کر رہا  ہے۔

اس ٹی وی چینل کو گزشتہ 6 مہینوں میں پاراچنار کے 5 دھماکے اور 600 افراد کی المناک شہادت نظر نہیں آرہی پے۔ یہ چینل مسلسل یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ پاراچنار میں ایران کے ٹرینگ کیمپس ہیں وہاں پر دہشت گردوں کو تر بیت دی جاتی ہے۔

پاکستان میں موجود آل سعود(یہود) کے کارندے ،ویڈیو رپورٹ

وصال ٹی وی کے ان نفرت انگیز اور اشتعال انگیز نشریات سے پاراچنار شہر میں دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی طرف سے مزید دھماکوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ وصال نامی ٹی وی سعودی عرب سے آن ائیر ہے جسکی اردو ٹرانسمیشن پاکستان کے درالخلافہ اسلام آباد سے چلائی جارہی ہے، یہ چینل مسلسل سعودی شدت پسند نظریات کو پاکستان میں پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ شیعہ مسلمانوں کے خلاف جھوٹے پروپگنڈا میں مصروف ہے؟

اس موقع پر زید حامد جیسے نام نہاد دفاعی تجزیہ کار سے بھی سوال ہے جو شیعہ پر امن مسلمانوں پر فرقہ واریت پھیلانے کا الزام لگا رہا تھا اور انہیں را کا ایجنٹ قرار دے رہا تھا اسے اب یہ حقیقت میں بھارتی اور سعودی و اسرائیل ایما پر پھیلائی جانے والی   فرقہ واریت کیون نظر نہیں آرہی؟

اگر ان چینل کی نشریات اسی طرح جاری رکھی گئی تو کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ لڑائی کے وہ شغلے بھڑک سکتے ہیں کہ جن کی وجہ سے سارا ملک اس لے لپیٹ میں آئے گا۔

ہم شیعہ سنی عوام نے بہت مشکل سے کرم ، سدہ اور پاراچنار میں امن کا پیج بویا ہے۔ اگر وصال ٹی وی اور اورنگزیب فاروقی جیسے لوگوں کو لگام نہ دیا گیا تو بہت جلد یہاں فرقہ وارانہ آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے اور پھر اسکا بجھانا مشکل ہو جائے گا۔

اورنگزیب فاروقی جیسے لوگوں نے پہلے بھی پاراچنار میں شیعہ اور حسینیٹ مردہ باد(نعوذب اللہ ) کے نعرے لگائے تھے جن کی وجہ سے پاراچنار میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوگئے تھے۔ جن کی وجہ سے پاراچنار شہر میں شیعہ سنی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے تھے ۔

حکومت اگر کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اسطرح کھل کر جلسے کرنے اور فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی اجازت دے گی تو پھر اسی طرح خود کش دھماکے ہوتے رہے نگے۔

پاراچنار میں کوئی ایرانی ٹرینگ کیمپ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایرانی ملیشیا موجود ہے۔ میں وصال ٹی وی اور اورنگزیب فاروقی کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہاں پاراچنار میں پاکستان آرمی فاٹا کا سب سے بڑا بیس موجود ہے۔ کیا اتنی بڑی پاکستان آرمی کو نہیں پتا۔۔۔؟

کیا وہاں پر موجود پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کو نہیں پتا۔۔۔؟

اگر آرمی کو پتا ہےکہ پاراچنار میں ایرانی ٹرینگ کیمپ ہیں تو پاک آرمی نے آج تک ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔۔۔۔؟

اگر پاک آرمی نے پاراچنار میں ایرانی ٹرینگ کیمپس کیخلاف کارروائی نہیں کی تو پھر تو پاک آرمی بھی ملک دشمنی میں ملوث ہے۔۔۔؟

لیکن ایسا ہرگز بھی نہیں ہے اور نہ ہی ہوسکتا ہے کہ پاراچنار میں غیر ملکی ٹرینگ کیمپس ہوں اور پاکستانی آرمی ان کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

ہاں وصال ٹی وی اور اورنگزیب فاروقی جیسے لوگوں کو پاراچنار میں ایرانی ٹرینگ کیمپ نظر آرہے ہیں تاکہ وہ سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کر سکے اور ان میں پاراچنار والوں اور شیعوں کے خلاف نفرت پیدا کر کے ان پر دھماکے کروائیں۔

وصال ٹی وی اور اورنگزیب فاروقی مجھے یہ بتا دو کہ پاراچنار والوں نے پچھلے 6 سالوں میں ملک کے سنیوں پر کتنے خود
کش دھماکے کیے ۔۔۔؟

پاراچنار والوں نے کتنے پاکستانیوں کو بے گناہ مارا۔۔۔؟

کیا سدہ بگن اور کرم ایجنسی کے دوسرے کسی بھی سنی شہر میں کوئی دھماکہ ہوا۔۔ ؟

کیا شیعہ مسلمانوں نے کبھی سنی مسلمانوں کے کسی بھی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا۔۔ ؟

کیا شیعوں نے جلسوں میں سنی کافر کا کوئی بھی نعرہ لگایا۔۔۔؟

اگر نہیں تو خدا را ہم پاراچنار اور سدہ کے لوگوں میں اب تھوڑا سا اتفاق اور امن قائم ہوا ہے اسکو پارہ پارہ مت کرو ۔ مسلمانوں کے درمیان اچھی اور محب کی بات اگر نہیں کر سکتے تو خدا را خاموش رہو۔

میں پاراچنار کے شیعہ سنی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپکو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ ایسے ملک دشمنوں کے خلاف اکھٹے ہو کر آواز بلند کرو ونہ تم سب بے گناہ مارے جاو گے۔۔۔۔ !

پاکستان آرمی چیف اور تمام انٹیلیجنس اداروں سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ ایسے عوامل کے خلاف جلد ازجلد کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ ملک بڑی تباہی و بربادی کی طرف جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button