پاکستان

انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کرنے کی کڑی ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کرنے کی کڑی ہے،انہوں نے کہا کہ مودی کوتلیا چانکیاکا پیروکار ہے،بھارت اسلام اور انسانیت دشمنوں کیساتھ مل کر عالمی امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے،انڈیا کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کے نسل کشی کے مجرم ہیں، خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی یہ بھارتی کوشش بھارت کی سالمیت و بقا کو خطرے میں ڈال دے گی۔پاکستان کو غیر مستحکم یا تنہا کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاکستان کو کمزور سمجھنے والے ذہنی عارضے کا شکار ہیں۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی دشمن کے دانت کٹھے کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔کشمیر ی عوام پر بھارتی مظالم اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر عالم اسلام کو سخت تشویش ہے،اسرائیل اور انڈیا کو مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل کی طرف سے بھارت کی غیر مشروط مدد اور حمایت کا اعلان اسلام دشمنی کی بنیاد پر ہے۔بھارت،اسرائیل اور امریکہ وہ شیطانی قوتیں ہیں جو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں،ان سے کسی نفع کی امید لگانا خام خیالی اور خود فریبی ہے،اسلام کے نام پر بننے والا فوجی اتحاد اسرائیل کی بقا و سلامتی کے لیے کام کر رہا ہے۔مودی کا حالیہ دورہ اور اسرائیل کے ساتھ آل سعود کا ہمدردانہ رویہ ایک ہی ایجنڈے کی کڑیاں ہیں،انہوں نے کہا دنیا کی باطل قوتیں تیزی سے مجتمع ہو رہی ہیں،امت مسلمہ کو اپنے دوست اور دشمنوں کی شناخت کرنا ہو گی،مودی کے قدامات پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اضطراب کا باعث ہیں،پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ بھارت کے منافقانہ طرز عمل پر دوٹوک موقف اختیار کرے اور امت مسلمہ بھارت اور اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر کے غیرت ایمانی کا ثبوت دے

متعلقہ مضامین

Back to top button