پاکستان

ہمیں چائیے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم صبر کا مظاہرہ کریں، شیعہ علماء کونسل

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے پاراچنار میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاراچنار کے مظلومین کے تمام مطالبات جائز ہیں جن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ مطالبات پاراچنار کی عوام کے مطابق پورے کئے جائیں۔ پوری قوم مظلومین پاراچنار کے ساتھ ہیں اور جب تک مطالبات پورے نہیں کئے گئے ہر جگہ دھرنا دیا جائے گا۔ صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اتنی سخت سیکورٹی کے باوجود دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں وہاں حملہ کر دیتے ہیں اور یہ پانچویں مہینے میں چھٹا حملہ ہے جو کہ انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔ پاراچنار میں داخل ہوتے وقت ایک بچے کا سکول کا بستہ بھی چیک کیا جاتا ہے لیکن دہشت گردوں کا اس طرح کی مسلسل کاروائی کرنا انتظامیہ کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔  علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پارا چنار کی عوام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی پاراچنار کی مظلوم عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کی اعلی مثال ہے۔ شیعان حید کرار اور محب محمد و آل محمد پر ہمیشہ وقت کٹھن رہا ہے جن پر انھوں نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں چائیے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم صبر کا مظاہرہ کریں اور اپنے عزائم پر کاربند رہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button