پاکستان

مودی سرکار کا نواز شریف کو دیا گیا ایجنڈا بے نقاب ہو گیا

شیعیت نیوز:وفاقی حکومت ملک بھر کی طرح کرم ایجنسی پارا چنار کے مظلوم عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہونےاور پارا چنار میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث کانگریسی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام رہی ہے تاہم اپنی ان ناکامیوں اور نا اہلی کو چھپانے کے لئے نواز شریف اور چوئی نثار نے ایک طرف افواج پاکستان اور ملت جعفریہ پاکستان کو باہم دست و گریباں کرنے کی گھناؤنی سازش کی تو دوسری طرف میڈیا پر ایسا بیان دیتے ہوئے تاثر دیا ہے کہ ملک میں فرقہ عافیت پھیلائی جا رہی ہے جبکہ پارا چنار کے مظلوم عوام گذشتہ چھ روز سے سڑکوں پر بیٹھے اپنے مطالبات کی منظوری اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جیسے جائز مطالبات لئے بیٹھے ہیں لیکن چوہدری نثار جیسی حکومتی کالی بھیڑوں اور کانگریسی ایجنٹوں نے مظلوم عوام کے مطالبات کو دھونس دھمکی سے ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور ملک میں فرقہ واریت کا جاہلانہ بیان دے کر ثابت کر دیا ہے کہ گذشتہ چھ روز سے جاری حکومتی غفلت میں مودی سرکار کی نواز شریف سرکار کو خصوصی ہدایات ہیں جو کہ اب حالات اور واقعات بتا رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارا چنار دھماکوں میں را کے ایجنٹ دہشت گرد گروہ ملوث ہیں تاہم حکومتی بے حسی اور اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ کے ماتحت ایف سی اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کا رونما ہونا عوام کو طیش اور غذب میں مبتلا کرنے کی حکومتی سازش تھی تا کہ ان حالات میں عوام افواج پاکستان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں تاہم پاکستان میں بسنے والی ملت جعفریہ کو سلام پیش کرنا چاہئے کہ جس نے مودی اور نواز شریف کے ملک دشمن اور افواج پاکستان کے خلاف بنائے گئے گھناؤنے منصوبوں کو ناکام کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ان منصوبوں کی ناکامی کے بعد دہشت گرد گروہوں کا سرپرست اور کانگریسی امداد پر پلنے والا چوہی نثار پارا چنار کے مظلوم عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے ۔

پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اپنی سوشل اکاؤنٹس پر نواز شریف اور چوئی نثار کی ان ملک دشمن و عوام دشمن سازشوں کے خلاف استعفی کا مطالبہ کریں اور ثابت کر دیں کہ پاکستان کے عوام متحد اور دفاع پر مامور افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ ہیں ، واضح رہے کہ ایک سو جنازوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے اور ان مظلومین پاراچنار کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر میں ہونے والے کسی بھی احتجاج میں پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کے سربراہ کی خدمات کو سراہے جانے والے نعروں کے گونج واضح سنائی دیتی رہی ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ مودی سرکار نے پہلے رو پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائی انجام دلوائی اور پھر نواز شریف اور چوئی نثار جیسے کانگریسی ایجنٹوں کی مدد سے ملک میں انتشار اور افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سال رچی جو اب طشت از بام ہو چکی ہے۔

آئیں ہم سب مل کر مودی اور نواز شریف کی وطن عزیز کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کریں اورھم امید کرتے ھیں کہ افواج پاکستان کہ ذمہ داران بھی نواز شریف و چودھری نثار کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے جس کا مقصد مظلوموں اور افواج کہ درمیان فاصلے ایجاد کرنا ھے ۔۔۔

پاکستان کی تمام ملی تنظیموں کو چاھیے کہ سوشل میڈیا پہ پاراچنار کہ مظلوموں کا مقدمہ لڑنے والے لوگوں کہ خلاف چودھری نثارکہ فتنہ انگیز بیانات اور کریک ڈاؤن کی دھمکیوں کے خلاف آواز بلند کریں کیونکہ یہی چوئی نثار ہی قبائلی علاقوں بالخصوص پاراچنار کہ علاقے کی حفاظت کا ذمہ دار ھے پولیٹکل انتظامیہ سے لیکر FC فورسز اسی کی ماتحت ھے لیکن یہ لال مسجد کا دلال چودھری نثار آج تک دھماکہ کو 6 روز گزر جانے کہ باوجود پاراچنار جانا تو کجا قاتلوں کی گرفتاری
میں بھی رکاوٹ بنا ھوا ھے ۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button