پاکستان

پاراچنار دھرنے کی تائید، ایس یو سی کا پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ جس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے علمائے کرام اور ایس یو سی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ کی قیادت میں پاراچنار کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاراچنار دھرنے کی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مظلومین پاراچنار کے مطالبات پہ فی الفور عملدرآمد کیا جائے۔ دھرنے میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور صوبائی کابینہ کے عہدادار بھی موجود تھے۔ دھرنے سے صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ، حیات آباد مسجد کے خطیب علامہ نذیر حسین مطہری، کوچہ رسالدار مسجد کے خطیب مولانا ارشاد خلیلی نے خطاب کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری اعلان کیا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو کل بروز بدھ پھر مستقل دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button