پاکستان

ایڈیئٹ شیعہ قوم انڈیا اور را کے ہاتھوں کھیلنا بند کرے ، ذہنی مریض زید حامد کا مکتب اہلیبت پر الزام

شیعیت نیوز: پاکستان میں ہزاروں لاشیں اُٹھا کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی شیعہ قوم پر زید حامد جیسے ذہنی بیمار نے انڈیا کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا ہے جس پر مکتب اہلیبت میں غم و غصہ کی لہر ڈور گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف دھرنا اور ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مومنین کے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر زید حامد سیخ پا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کو بنیاد بناکر شیعہ قوم پر انڈیا کے ہاتھوں کھیلنے کا الزام عائد کی اور شیعہ قائدین کی بےعزتی کی۔

زید حامد نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیعہ مسلمانوں کو ایڈیٹ جیسے غیر مہذب الفاظ سے نواز اور الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان میں حزب اللہ بنارہے ہیں۔

زید حامد نے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کو بھی جھوٹ قرار دیا اور ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے علمدار روڈ پر ہزارہ شیعہ مسلمانوں پر حملے کروائے۔

دھیاں رہے کہ ایف سی کے کرنل عمر نے واضح شیعہ مومنین پر فائرنگ کی اور انہیں قتل کیا، لہذا قاتل کی نشاندہی کرنا جرم نہیں جبکہ شیعہ قوم نے آرمی چیف سے ہی آرمی میں چھپی کالی بھیٹروں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زید حامد اپنے گریبان میں نظر ڈورائے کہیں وہ تو انڈیا کا ایجنٹ نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ مکتب فکر وہ واحد مکتب ہے جس نے ہزاروں جوانوں کے لاشے اُٹھنے کے باوجود ملک کے خلاف ایک قدم بھی نہیں اُٹھایا لیکن پھر بھی سعودی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی اسٹبلشمنٹ شیعہ مسلمانوں کو ملک دشمن قرار دیتی آئی ہے۔

پاراچنار کے مسائل ذہنی مریض زید حامد کے سامنے ہیں فاٹا کا یہ وہ واحد علاقہ ہے جہاں پاکستانی پرچم لہراتا ہے اسکے علاوہ دیگر علاقوں میں کوئی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاکر تو دیکھائے۔

شیعہ قوم کو حب الوطنی کا یہ تحفہ دیا جارہا ہے جس پر پوری شیعہ قوم زید حامد کے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم میں عدالتی کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

zaidch.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button