آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پاراچنار کے لئے روانہ

27 جون, 2017 00:00

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پاراچنار کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ عید کا دوسرا دن پارچنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ گذاریں گے اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور زخمی کی عیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاراچنار میں ۵ روز سے وہاں کی عوام اپنے جائز مطالبات لے کر دھرنا دیئے بیٹھی ہے، لیکن پاکستانی میڈیا نے انکا مکمل بیلک آوٹ کیا ہوا تھا، جبکہ حکمران عید کی خوشیاں منارہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں ملت جعفریہ نے سوشل میڈیااور عید کے روزبھرپور احتجاج کرکے حکمرانوں کو میڈیا کو جگانے کی کوشیش کی لیکن انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، تاہم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی پارچنار روانگی کی خبر خوش آئیں ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاراچنار کے عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرے میں اپنا کردار ادا کریں گے،۔

5:12 صبح جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔