پاراچنار کا مسئلہ : مرکزی اعلان کے لئےتیار رہیں , علامہ شبیر حسن میثمی

26 جون, 2017 00:00

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پارا چنار کے مسئلے میں مسلسل پارا چنار کے عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی مرکزی اعلان کے لئے تیار رہیں جب مرکز اعلان کرے عید کو چھوڑ کر اپنے پاراچناری بھائیوں کی مدد کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارچنار کے حوالے سے چندے کے مسجز نہ چلائیں وہاں جس چیز کی ضرورت ہوگی اسلامی تحریک کے سربراہکی جانب سے فراہم کی جائے گی

واضح رہے کہ اس وقت اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، انہوں نے عید کی نماز کے بعد پریس کلب پر ریلی کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پارچنار کے جوان دھرنے دیئے بیٹھے ہیں ہم بھی انکی حمایت میں یہاں دھرنے جاری رکھیں گے، قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہر کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کے احتجاج کا آغاز ہوجائے۔

11:43 شام جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔