پاکستان

فلسطین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پیپلز پارٹی نے یوم القدس کی چاکنگ مٹادی

شیعیت نیوز: خیرپور میرس ہےجو اسلامی جمہوری پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک اہم شہر ہےلیکن یہاں کی انتظامیہ ستو پی کر سو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر خیرپور میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جمۃ الودع کو منائے جانے والے یوم القدس کی وال چاکنگ کو کسی اسرائیلی ایجنٹ کالعدم جماعت نے نہیں بلکہ خود خیر پور انتظامیہ نے مٹادیا ہے۔

واضح رہے کہ خیر پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اثر انتظامیہ ہے، جبکہ سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا تعلق بھی خیرپور ضلع سے تھا، انتظامیہ کی یہ حرکت اسرائیل نوازی اور فلسطینی عوام سے دشمنی ہے۔

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ خیر پورانتظامیہ اس سے قبل بھی کالعدم جماعتوں کی ایما پر شہر خیر پور میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کاروائیوں میں ملوث رہی ہے، دو ماہ قبل ہیں بازور طاقت پیپلزپارٹی کی خیرپور انتظامیہ نےعظمت فاطمہ الزہر(س) کانفرنس کو روکادیا تھا، جبکہ اسکے کچھ عرصہ بعد ہی کالعد م دہشتگرد جماعت کا بڑا جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی نے شرکت کی تھی۔

ایک طرف خیرپور کے مختلف علاقوں میں یوم القدس کی چاکنگ مٹائی گئی ہے وہیں پر پولیس کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس ا وکے کارکنان پر ایف آء آر درج کرنے کی دھمکیاں بھی دیں جا رہی ہیں .

اسی طرح کراچی کے علاقہ پھپری سے بھی یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پولیس انتظامیہ نے اسی قسم کی حرکت کرتے ہوئے کئ جوانوں کو گرفتار کیا تھا، یہ علاقہ بھی پی پی پی کے زیر اثر ہے۔

لہذا پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کو موقف واضح کرنا ہوگا کہ آیا وہ فلسطینی مسلمانوں کے ہمدرد ہیں یا اسرائیل کے حمایتی ۔
ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عمل کی شدید مزمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ یوم القدس کی ریلیاں اپنے شیڈول اور پہلے سے زیادہ جوش خروش سے ہو گی..کہیں بھی اگر کوئی مسئلہ ہو ا توذمہ دار انتظامیہ ہو گی

متعلقہ مضامین

Back to top button