سعودی عرب

سعودی شاہ کی اپنے بیٹے کو تخت نشیں کرنے کی کوشش

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد محمد بن نائف سے قانونی امور کی نگرانی کا اختیار سلب کر لیا ہے۔

شاہ سلمان نے اسی طرح ایک فرمان کے تحت قانونی اور تحقیقاتی امور کو جو اب تک ولی عہد کے اختیارات میں تھے، وزارت داخلہ سے الگ کر دیئے اور اٹارنی جنرل کی زیرنگرانی ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو سعودی شاہ کو براہ راست رپورٹ پیش کرے گی۔

سعودی شاہ کے اس اقدام کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شاہ کی اس قسم کی حکمت عملی کا مقصد اپنے بیٹے محمد کے لئے شاہی اقتدار سنبھالنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

محمد بن سلمان اس وقت سعودی عرب کے وزیر دفاع ہیں اور بہت سے ماہرین و مبصرین محمد بن سلمان کو ہی شاہی دربار کے اقتدار کا اصل مالک سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button