پاکستان

کراچی سینٹر جیل میں یوم علی کی مجلس وجلوس پر کیمیکل و تیزا ب کے ذریعہ حملہ کے منصوبہ کا انکشاف

شیعیت نیوز: کراچی کے سینٹر جیل میں یوم علی علیہ سلام کےموقع پر ہونے والی مجلس اور جلوس عزا پر دہشتگردوں نے کیمیکل و تیزاب سے حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بڑی تعداد میں کیمیکل و تیزاب جمع کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے جلوس سے قبل دہشتگردوں کو بیرک میں بند کردیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا نہیں کیا گیااسی لیئے دہشتگردوں نے حملہ کی منصوبہ بندی کرلی ہے، دوسری جانب دو فرار ہونے والے لشکر جھنگوی کے دہشتگرد بھی جیل انتظامیہ کی اسی غفلت کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر جیل انتظامیہ نے دہشتگردوں کھلی چھوٹ دے رکھی تھی جسکے سبب دہشتگردوں نے جلوس عزا پر حملہ کیا تھا جس میں کئ عزادار زخمی ہوگئے تھے، دوسری جانب انتظامیہ نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے مجالس و میلاد کے پروگرامز پر پابندی عائد کردی تھی، ابھی بھی یوم علی سے دو روز قبل بھی جیل انتظامیہ کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی کی جارہی ہےاور انہیں کھلی چھوٹ د ے رکھی ہے اسی سبب دو دہشتگرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

لہذا حکومت ، جیل انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی سخت کریں اور شیعہ قیدیوں کو اپنی مذہبی فرائض کی انجام دہی میں مکمل آزادی دی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button