پاکستان

ملک بھر میں ایام علی کا آغاز، مختلف مقامات پر مجالس و جلوس کا اہتمام

شیعیت نیوز: ایام علی(ع) کا آغا ز ہوتے ہی پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بدھ کی رات سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں بدھ کی رات پہلی شب قدر اور شب ضربت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جبکہ بعد نماز فجر آج تمام مساجد میں ضربت امام علی علیہ سلام کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد بھی ہوا۔

بدھ کی رات مساجد اور امام بارگاہوں میں پہلی شب قدر کے اعمال کے ساتھ ہی عزاداری کا بھی اہتمام کیا گیا اور نماز صبح کے بعد بعض شہروں میں ماتمی دستے برآمد ہوئے۔

مجالس و عزاداری کا یہ سلسلہ ۲۱ رمضان تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ۲۱ رمضان حضر ت علی ابن ابو طالب علیہ سلام کا روز شہادت ہے، آپ علیہ سلام کو ابن معلجم نامی خارجی دہشتگرد نے ۱۹ رمضان المبار ک کو مسجد کوفہ میں دوران نماز زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button