عراق

عراق شام ہائی وے پر ٹریفک بحال

حمص(مانیٹرنگ ڈیسک ) شام کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے شامی افواج کی مثبت پیش رفت کے ساتھ مسلسل کاروائیاں جاری ہیںشامی فوج کے ایک کمانڈر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ عراق سے شام جانے والی ہائی وے کھل گئی ہے اور مٹی کے بیریئرز ہٹانے کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔

جبکہ عراق اور شام کی مشترکہ سرحد کی بارودی سرنگوں اور بموں سے صاف کرنے اور شامی افواج اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے صوبہ دیرالزور کے 6 سالہ محاصرہ توڑ کاروائی کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادی عراق کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور بم ڈسپوزل ٹیمیں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شامی افواج اور اس کے اتحادیوں کا آخری ہدف صوبہ دیرالزور کے 6 سالہ محاصرے کو توڑنا ہے جس پر داعشی دہشتگردوں نے 6 سال قبل قبضہ کرلیا تھا۔

اس کے علاوہ شامی افواج اور اس کے اتحادیوں کی روسی فضائیہ کی مدد سے مشرقی حمص کے مضافات میں کارروائیاں جاری ہیں۔

شامی افواج نے التیفور فوجی ایئربیس کے شمال مشرق میں واقع طفحہ کے شمالی علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔ فوجی ایئربیس اور تیپ التامین کے اطراف میں 60 سے زائد داعشی ہلاک ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں شامی فوج نے درعا میں واقع تجمع المدارس اور مسجد السلطان نامی علاقوں کو دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کے بعد آزاد کرالیا ہے۔

شام کے شمال میں بھی شامی افواج کی روسی فضائیہ کی مدد سے السلمہ کے اطراف میں واقع علاقوں اور البرغوثیہ میں کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button