پاکستان

پارلیمنٹ میں امام خمینی کے مزار پر دہشتگرد ی کے حملوں کی مذمتی قرارداد منظور

شیعیت نیوز: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعرات کو ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشت گردی کے حملوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔ ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کے عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایران میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر کریم احمد خواجہ نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان برادر اسلامی ملک ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشت گردی کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ دہشت گردی کے حملے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔ ان حملوں سے دہشت گردی کی شدت کا ادراک کرنا ہو گا۔ پاکستان کے عوام ان حملوں کیخلاف ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ قرار داد کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں اس طرح کی مذمتی قرار داد کو منظور کیا گیا۔ ایوان زیریں میں قرار داد وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button