دنیا

ایرانی پارلیمنٹ اورامام خمینی(رہ) کے حرم پر دہشت گردانہ حملے کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےآفس سیکشن اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کا سلسلہ عالمی سطح پر جاری ہے۔ یورپی یونین ، روس، ترکی، ہندوستان ، پاکستان، لبنان، عراق ، شام ۔ اقوام متحدہ اور دیگر مملک کے رہنماؤں نے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا دہشت گرد بےگناہ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں ، یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ شام اور عراق کے وزراہ خارجہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی تہران پر داعش کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ حملہ قراردیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے بھی اپنے پیغام میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں 12 افراد شہید اور 42 افراد زخمی ہوگئے ہیں رمضان المبارک میں داعش کے وحشیانہ اور بہیمانہ حملے اس گروہ کے غیر اسلامی اور امریکی و سعودی ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button