سعودی عرب

آل سعود شیعہ مسلمانوں کا استحصال کررہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ایمنسٹی انٹرنیشنل” نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور اب سعودی عرب 14 افراد کو پھانسی دینے کی تیاری کر رہا ہے جن میں اکثریت اہل تشیع کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک نمائندہ سارہ لیح وٹسن نے نیویارک میں کہا کہ سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سعودی حکام دہشتگردی سے نمٹنے اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے نام پر اہل تشیع کا استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی دیکھی گئی عدالتی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب 38 افراد کو احتجاج کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا اور 2 سال بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں قید رکھا گیا اور اب 14 افراد کو غیر مناسب مقدمات کے بعد پھانسی دیئے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button