پاکستان

۲۴ گھنٹوں میں کوئٹہ ،کراچی میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ ۳ شہید ایک زخمی

شیعیت نیوز: پاکستان میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سعودی جن بوتل سے باہر آگیا ہے، گذشتہ ۲۴ گھنٹوں میں کراچی اور کوئٹہ میں مختلف واقعات میں ۴ افراد دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں بہن حوا بی بی اور بھائی ذیشان کو اسپینی روڈ پر فائرنگ کرکے لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شہید کردیا، دوسری جانب کراچی میں رات گئے ایک شیعہ جوان محسن عباس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے حملہ کیا جسکے نتیجہ میں وہ شہید ہوگئےاور اب سے کچھ دیر پہلے ہی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اولڈرضویہ میں اردو بازار کے علاقہ میں یاور عباس رضوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشیش کی گئی ، انہیں طبعی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے اشارے پر جان قربان کرنے والی کالعدم تنظیموں کی اچانک فعالیت سے محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے اور فرقہ ورانہ فسادات بھڑکانے کے لئے سعودی سفارت خانہ کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات ایسے موقع پرشروع ہوئے ہیں جب پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں نام نہاد سعودی اتحاد سے باہر نکلنے اور جنرل راحیل شریف کو واپسی وطن بلانے کے مطالبہ نے زور پکڑ لیا ہے، ان سعودی دہشتگردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شیعہ مسلمان ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کتنی پھرتی سے ان سعودی دہشتگردوں کو پاکستان کی سالمیت کی کے خلاف کی جانے والی سازش کو روکنے میں کامیاب ہوں گے ۔

دوسری جانب پاکستانی عوام کا بھی مطالبہ ہے کہ فوری ملک دشمن قوتوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائےاور شیعہ پرامن شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button