مشرق وسطی

بحرینی عوام نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے فوجی محاصرے کے خلاف احتجاج جاری

بحرینی عوام کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرے الجفیر اور النویدرات کے علاقوں میں کئے گئے جہاں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔بحرینی مظاہرین نے اس عزم کا اعلان کیاہے کہ آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی استقامت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔اسی طرح کے مظاہرے سنابس، باربار، عذاری، کرزکان، الدیہ اور نالنبیہ صالح میں بھی کئے گئے۔مظاہرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بھی نعرے لگائے اوران سے اپنی یکجتی کا اظہار کیا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button