دنیا

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کے جواب میں خاموش نہیں بیٹھیں گے پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو، آلاسکا اور جنوبی کوریا میں امریکہ کے اینٹی میزائل سیسٹم کی تعیناتی کو ایک چیلنج کے طور پر دیکھتا ہے جس کے جواب میں ضروری ہے کہ ہم خطے میں اپنے فوجی استحکام کو مزید تقویت بخشیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے ایک اقتصادی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

پیوٹن نے کہا کہ روس یورپ سے ملنے والی اپنی سرحدوں پر دیگر ممالک کے ذریعے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرنے والے اقدام کے جواب میں خاموش نہیں بیٹھے گا۔

روس نے پہلے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو بہانہ نہ بنایا جائے، جس کی آڑ میں امریکہ اس خطے میں اپنا میزائل سسٹم نصب کر سکے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں ایک مہینہ سے زائد عرصے سے اپنا میزائل سسٹم اور میزائل شکن سسٹم ٹاڈ کے لئے ضروری تمام فوجی ساز وسامان نصب کیا ہے۔

پیوٹن نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنا میزائل پروگرام بند بھی کر دے گا تب بھی امریکہ جنوبی کوریا میں اپنا میزائل سسٹم نصب کرنے سے باز نہیں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button