پاکستان

پاکستانی عوام کی جیت: راحیل شریف نے سعودی الائنس چھوڑنے پر غور شروع کردیا، ذرائع

شیعیت نیوز: پاکستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی اتحادی فوج میں امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے 41 ملکوں کی سربراہی کو خیر باد کہہ کر وطن واپسی پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی نیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف 41 اسلامی ملکوں کی سربراہی کا عہدہ چھوڑ کر پاکستان واپس آنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، سپہ سالار اسلامی لشکر میں امریکہ کے غیر معمولی اثرورسوخ سے ناخوش ہیں، کیونکہ اتحاد اس جانب گامزن نہیں ہوا جس طرف ان کو بتایا گیا تھا اور اس کے علاوہ آہستہ آہستہ سعودی حکام ان کے رول کو محدود کرکے ایک سکیورٹی آفیسر کی طرح کام لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کے سب سے معتبر اور باصلاحیت سابق سپہ سالار نہایت سنجیدگی سے استعفٰی دے کر پاکستان واپس آنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راحیل شریف کے قریبی دوستوں کا بھی یہی مشورہ ہے کہ راحیل شریف پاکستان واپس آکر ملک کیلئے بہت اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے صحیح معنوں میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھرپور فائدہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button