پاکستان

لاہور: بھکاریوں کے روپ میں دہشتگرد شہر میں داخل، سیکورٹی الرٹ کردی گئی

شیعیت نیوز: لاہور میں بھکاریوں کے روپ میں دہشتگردوں کی طرف سے رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں سمیت اہم بازاروں اور شاپنگ سنٹرز کو نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد قانون نفاذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں بھکاریوں کے 21 بڑے گروہ ہیں جن میں 7 گروہ بھکاریوں کے ذریعے جرائم کرواتے ہیں ان میں 3 افغان گروہ بھی مجوجود ہیں، جو انتہائی خطرناک اورجرائم کرنے میں مشہور ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہی افغان گروہوں کو دہشتگردی کا ٹارگٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ یکم رمضان کو ایسی تمام مساجد اور امام بارگاہوں، معروف شاپنگ سنٹرز کے باہر موجود بھکاریوں کی نگرانی کیلئے سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد بھکاریون کی چیک کرنے کیلئے شہر کے داخلی راستوں پر خصوصی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو عام شہریوں کے روپ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارےنے افغان گروہوں کے 3 کارندوں کو گرفتارکرکے ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی ہے جس میں یہ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ دہشتگردی کے ان انکشافات کے بعد حساس ادارے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں۔ پولیس کے ایک افسر نے "اسلام ٹائمز” کو بتایا کہ رمضان المبارک کیلئے سکیورٹی کا خصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر آج سے ہی عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھکاروں کیخلاف آپریشن کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button