یمن

امریکہ کا اصل مقصد، عرب ممالک کو کمزور اور تقسیم کرنا ہے: الحوثی

یمن کے ہزاروں لوگ، ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر پر جمع ہوئے اور انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے-

یمنی مظاہرین کی احتجاجی ریلی کا عنوان تھا کہ ہم، امریکی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں-

مظاہرین کے نام اپنے پیغام میں یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکی صدر کے دورہ ریاض اور امریکہ – عرب اجلاس کا مقصد، عرب ممالک کو تقسیم کرنا ہے-

الحوثی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ٹرمپ کے دورہ امریکہ کا مقصد، عرب ممالک کو تباہ اور انھیں تقسیم و کمزور کرنے پر مبنی امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے پر حمایت حاصل کرنا ہے-

تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ریاض اجلاس کا مقصد صیہونی حکومت کے اہداف کا حصول ہے، کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد عرب اور اسلامی ممالک کو، نسلوں اور قبائل میں تقسیم کرنا اور چھوٹی چھوٹی حکومتیں قائم کرنا ہے تاکہ اسرائیل پوری طرح محفوظ ہو جائے اور اسے کسی طرح کا خطرہ نہ رہے-

عبدالملک الحوثی نے اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فنڈ فراہم کئے جانے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو غریب اور برباد کرنے کے مذموم امریکی عزائم پر عمل پیرا ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button