پاکستان

میں مجلس وحد ت مسلمین کے فعال کردار سےمعطمن ہوں ، علامہ طالب جوہری

شیعیت نیوز: معرو ف بین الاقوامی ذاکر اہلیبت (ع) علامہ طالب جوہری  نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فعال کردار سےمعطمن ہوں ، انہوں  نے کہاکہ کوئٹہ دھماکوں کے بعد سے اب تک ہر مشکل مرحلہ میں ایم ڈبلیو ایم اور اسکی قیادت نے قومی ایشوز پر فعال کردار ادا کیا ہے اوراس حوالے سے میں معطمن ہوں کہ آئندہ بھی اسی طرح قعالیت دیکھائی جاتی رہے گی، علامہ طالب جوہری  نے خصوصی طور پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس  جعفری کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی، اس موقع پر انہوں نے نشتر پار ک میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کی حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ عالمی شہرت یافتہ خطیب ، مفسر قرآن علامہ طالب جوہری مدظلہ عالی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کےساتھ انہیں نشتر پارک میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کیا لیکن طبیعت کی ناسازی اور پیر کی سرجری کے باعث شرکت سے معذرت کی البتہ اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا اور ساتھ ساتھ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی قومی جدوجہد اور اتحاد بین المسلمین سمیت اتحاد بین المومنین کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور مقاصد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ طالب جوہری کے درمیان اہم قومی و بین الاقوامی مسائل سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مرزایوسف حسین، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ سید حیدر عباس عابدی، علامہ اقتدار حسین نقوی ، علامہ علی انور جعفری ، علامہ مبشر حسن، میثم عابدی ودیگر بھی انکےہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button