پاکستان

پشاور میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اُڑاتی کالعدم جماعت کی ریلی

شیعیت نیوز: پشاور میں کالعدم اہلسنت و الجماعت کی جانب سے پاکستان کے دوست اسلامی ملک ایران اور پاکستان میں موجود شیعہ مسلمانوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ریلی گذشتہ دونوں ایرانی جنرل کی جانب سے پاکستان مخالف بیان جو پاکستانی میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاتھا کو بنیاد بناکر ریلی نکالی گئی، جبکہ ریلی میں پاکستان کے پرامن ترین علاقہ پارچنار کے مومنین پر بھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔

واضح رہے کہ پاک ایران بارڈر پر جس کالعدم دہشتگرد جماعت جیش العدل نے ایرانی فوجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اس کا نظریاتی تعلق کالعدم اہلسنت و الجماعت سے ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کی ریلی الٹا چور کتوال کو ڈانٹے والی مثال کے مطابق ہے، ایسی تنظیم جیسے پاکستان کے قانون نے دہشتگرد ی میں ملوث ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دیا ہے جو پاکستان کی سالمیت کے خطرہ ہے پاکستان کی حمایت میں ریلی نکال رہی ہے، مبصرین نے کہا یہ ریلی پاکستان سے محبت میں نہیں بلکہ سعودی عرب کو خوش کرنےکے لئے نکالی گئی ہے۔

دوسری جانب کالعدم جماعت کی ریلی نیشنل ایکشن پلان کی بھی اعلانیہ خلاف وزری اور پاکستان کے خارجہ امور میں اسلامی دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مزید خراب کرنے کے بھی معترادف ہے۔

جبکہ اس جماعت کی جانب سے ریلی میں پاکستان میں بسنے والے پانچ کرڑور شیعہ مسلمانوں پر بے بنیاد الزامات اور انکے تکفیرکے نعروں پر حکومت اور قانوں نافذ کرنے والی کی خاموش پر شیعہ رہنماوں نے بھی شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button