پاکستان

احسان اللہ احسان کا انٹرویو، بختاور بھٹو کی شدید تنقید

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے کالعدم گروہ جماعت الحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان انٹرویو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجی چینل پر احسان اللہ احسان کے انٹرویو اور حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سے منظور ہونے والے احترام رمضان ایکٹ کا تقابل کرتے ہوئے بختاور نے لکھا کہ ‘رمضان میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کے پانی پینے پر 3 ماہ قید کی سزا ہوگی مگر ملالہ سمیت 2 اسکول جانے والی بچیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں’۔

خیال رہے کہ 17 اپریل کو پاک فوج نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے اہلگ ہونے والے گروہ کالعدم جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کیا تھا۔

بعد ازاں پاک فوج نے احسان اللہ احسان کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کیا تھا، اس کے چند روز بعد ایک نجی چینل نے احسان اللہ احسان کا خصوصی انٹرویو کیا تھا جسے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نشر کرنے سے روک دیا تھا۔

تاہم گذشتہ روز (12 مئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان اور جماعت الحرار کے موجودہ رہنما احسان اللہ احسان کا انٹرویو نشر کرنے کی اجازت دے دی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button