ایران

دشمن اسلامی نظام کو ختم کرنا چاہتا ہے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

شیعت نیوز (تہران)امام حسین ملٹری یونیورسٹی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران میں اسلامی نظام کی بنیادوں کو ختم کرنا اور ہماری معیشت اور سلامتی کو نقصان پہنچانا دشمن کے طویل مدت اور قلیل مدت اہداف میں شامل ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران میں اسلامی حکومت کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد دشمن اپنے لب و لہجے میں نرمی پیدا کرکے ایران کے اصولی موقف میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران اسلام ، انقلاب اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بتائے ہوئے راستے سے دور ہوجائے۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے معاشی اور اقتصادی مسائل کو دشمن کے وسط مدتی اہداف کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد بے روزگاری کو ایک وبا کی شکل میں پھیلانا ہے تاکہ عوام اپنی معاشی مشکلات کی وجہ سے اسلامی جمہوری نظام سے مایوس ہوجائیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانا اور ملک میں آشوب اور فتنہ بپا کرنا دشمن کے قلیل المدت اہداف میں شامل ہے۔ آپ نے واضح کیا کہ آج کی پر تشدد دنیا میں ایران امن کا ایک جزیرہ ہے لہذا دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے اس امتیاز کو ملت ایران سے چھیننا چاہتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی نظام کی دفاعی طاقت کا مقصد عالمی منھ زوروں کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کی سوچ کو ختم کرنا ہے آپ نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اگر انہوں نے ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی سوچی تو انھیں سخت اور منھ توڑ ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ممکن ہے کہ وہ جارحیت کا آغاز تو کریں لیکن اس جنگ کو ختم کرنا پھر ان کے ہاتھ میں نہيں ہوگا

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں کیونکہ انتخابات میں نظم و ضبط اور اخلاقیات کو مد نظر رکھ کر شرکت کرنا اسلامی جمہوریہ کی عزت کا سرمایہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button