مقالہ جات

حقیقی دوست اور دشمن کی پہچان کیجئے

اگر یہ سب ہمارے ساتھ ہوتا تو ہم اور ہمارا میڈیا کیا کرتا؟
ملاحظہ کیجیئے:
عجب نہیں کہ پاک ایران سرحد پر پاکستان کی حدود سے چند دہشتگرد داخل ہوتے ہیں 10 ایرانی سولجرز کو قتل کردیتے ہیں، نہ ایرانی میڈیا نے پاکستان کو موردالزام ٹھہرایا، نہ یہ کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ ملکر ایران کی داخلی سلامتی کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، نہ خصوصی ٹاک شوز ہوئے، نہ کوئی ٹوئٹ سامنے آیا، نہ ہی کلبھوشن یادیو جیسا کوئی کردار سامنے لایا گیا، نہ ہی کسی کالعدم سپاہ صحابہ جیسی جماعت نے تہران کی سڑکوں پر مردہ باد کے نعرے لگائے، نہ ہی پرچم جلائے گئے، نہ ہی پاکستان کی قیادت کے بارے میں تکفیری نعرے لگائے گئے۔ بس ایرانی وزیرخارجہ خاموشی سے پاکستان آئے، ملاقاتیں کیں اور اپنے تحفظات کا بہترین انداز میں اظہار کیا۔ اس معاملے پر جوادظریف نے ایران پہنچ کر نہ تو پاکستان کیخلاف بڑکیں لگائیں اور نہ ہی یہ پاکستان پرایسا حرف اٹھایا جس سے دو برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات پر کوئی سوال اٹھتا ہو۔ دوسری جانب افغان باڈر پر پاکستانی شہریوں پر افغان فورسز نے فائر کھول کردیا اور 10 پاکستانیوں کو شہید اور 40 سے زائد شہریوں کو زخمی کردیا۔ حد تو ہے کہ اسلام

آباد کی سڑکوں پر ایران مردہ باد کے نعرے لگانے والی تکفیری جماعتیں اس معاملے پر بے ہوشی کے عالم میں غش کھائے ہوئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

ایران حکومت، ایرانی میڈیا اور ایرانیوں کے صبر کے چند نمونے :

لاہور میں تکفیریوں نے ایرانی سفیر شہید کیا.

ملتان میں ایرانی ڈایریکٹر خانہ فرہنگ اور پورے عملہ ماردیا گیا.

کراچی میں کئی ایرانی انجینیرز جو کلفٹن میں پل ( بریج) تعمیر کرہے تھے، تعمیرات کے دوران ماردیے جاتا پے.

اسلام آباد میں ایرانی ائیر فورس کیڈٹس کی پوری بس کو اڑا دیا جا تا پے.

تافتان بارڈر پر آئے دن ایرانی فوجی پاکستان میں بیٹھے سعودی ایجنٹوں کے ہا تهوں مارے جاتے ہیں جن کی تعداد اب تک سینکڑوں میں پہنچ گئی ہے.

بے شمار ایرانی سیاح (tourists) اور تاجر پاک سر زمین پر دہشت گردوں کے ہا تهوں قتل…..

لیکن ایرانی میڈیا اور ایرانیوں نے ہمیشہ سارے الزام پاکستانی حکومت کے بجائے دہشت گردوں اور ان کے امریکی و سعودی آقاؤں پر ہی لگائے.

پاک -ایران گیس پائپ لائن- پاکستان کی صنعت اور پاکستانیوں کے لئے توانی اور بجلی کا حل ہے، ایران اپنے بارڈر تک گیس لائن بچھا کر بیٹھا ہے اور پاکستان کے اندر بھی اس کی تعمیر میں

مدد کرنا چاہتا ہے. .. مگر ہمارے عوام کی فلاح کے بجائے امریکی و سعودی دوستی آڑے آجاتی ہے.

پاکستانیو! اپنے حقیقی دشمنوں اور دوستوں کو پہنچانو، ورنہ تمہیں سب سے پہلے تسلیم کرنے والا عزیم ہمسایہ اورحقیقی دوست ملک کو کھو دو گے!

متعلقہ مضامین

Back to top button