پاکستان

خرم ذکی کی جائے شہادت کو شہید خرم ذکی چوک میں تبدیل کردیا گیا

شعیت نیوز: معروف سماجی رہنما جناب خرم ذکی کی جائے شہادت کو انکے ساتھیوں کی جانب سے خرم ذکی چوک بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انکی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اس چوک کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی 2016 کی درمیانی شب میں کراچی کے علاقہ نارتھ کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لال مسجد کے مشترکہ دہشتگردوں نے شہید خرم ذکی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، شہید خرم ذکی معمول کے مطابق اپنے رفقاء کے ہمراہ چائے کے ہوٹل پر بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش دہشتگردوں نے آپ پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، اس حملے میں شہید خرم زکی سمیت انکے ساتھی بھی زخمی ہوئے مگر خدا نے شہید کو شہادت کے درجہ پر فائز کرنا تھا لہذا خرم ذکی شہید ہوگئے ۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button