پاکستان

روس کے خلاف جہاد میں اسرائیلی جرنیلوں نے پاکستان آکر معاونت کی، سردار آصف

شیعیت نیوز: سابق وزیرِ خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ روس کیخلاف جہاد غلط تھا، پاکستان کو تنہا کرنیکی بھارتی کوشش ناکام ہوگی،سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی اور معیشت کی بحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔لاہور پریس کلب فارن افئیرز کمیٹی کے زیرِ اہتمام ـ”عالمی صورتحال میں پاکستان کا کردار”کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار1985میں غیر سیاسی بنیادوں پر منتخب ہونے والی قو می اسمبلی کے رکن بنے اور پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ تقریر کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ روس کے خلاف جہاد میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ وقت نے ثابت کیا کہ انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کا درست تجزیہ پیش کیا تھا اور پاکستان کا روس کے خلاف جہاد میں حصہ لینا اور امریکہ کی معاونت کرنے کا فیصلہ غلط تھا جس کی ملک و قوم کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔ روس کے خلاف جاری جہاد کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اسرائیلی جرنیلوں نے پاکستان آکر معاونت کی۔مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں پاکستان کو غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہئے ، یہ سب کچھ عالمِ اسلام کو نقصان،اسلامی وحدت اور اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی مفادات اور سلامتی کے امور کو پیشِ نظر رکھ کر بنائی جاتی ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور حالات کو نارمل کرنے کی ضرورت ہے اور افغانستان کے ساتھ تمام سرحدی اور دیگر معاملات پر جامع مزاکرات کر کے دونوں ممالک ایک دوسرے کے خدشات اور تحفظات کو دور کریں۔ تقریب میں معزز مہمان کویادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button