دنیا میں امن کی بحالی اور استحصالی نظام کا خاتمہ صرف اسلامی نظام سے ممکن ہے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

06 مئی, 2017 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار اور اصولوں کے مطابق تربیت یافتہ نوجوان ہی معاشرے میں بہتر تبدیلی لا سکتے ہیں، مغرب ہم سے ہمارے اقدار اور اصول چھینے کیلئے نت نئے حربے استعمال کر رہا ہے، اگر ہم اسلامی اقدار اور اسلامی معاشرہ سازی کیلئے کوشش نہیں کرینگے تو ظالمانہ نظام ہم پر مسلط ہو جائے گا، کرپٹ حکمرانوں کا ہمارے اوپر مسلط ہونا ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کی بحالی اور استحصالی نظام کا خاتمہ صرف اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت، علاقیت اور لسانیت کے ذریعے تفریق پیدا کرکے اپنے ظالمانہ استحصالی نظام کو طول دینا چاہتی ہیں، ایسے میں ہمیں بحثیت امت رسول اعظمﷺ اسلامی اقدار کی ترویج اور احیاء کیلئے کوشش کرکے اتحاد و وحدت کیساتھ اس ظالمانہ نظام کی راہ میں دیوار بننا ہوگا، دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کے پیچھے ہمارے کرپٹ اور مغرب پرست حکمرانوں کا ہاتھ ہے، جو یہود نصاریٰ کے غلام بنے ہوئے ہیں۔

12:36 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔