یمن

آل سعود کے آلہ کاروں کا تعز پر حملہ، 5 یمنی شہید

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے تعز کے شمال میں واقع کلابہ علاقے پر حملے کے نتیجے میں 5 عام شہری موت کے گھاٹ اتار دئے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کے بحری بیڑے نے بھی آج صبح سے تعز میں موجود خالد فوجی کیمپ پر 9 مرتبہ بمباری کی ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے نشانہ بازوں نے صوبہ حجہ کے سرحدی علاقے میدی میں 3 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کی جانب سے میدی کے علاقے پر آل سعود کے آلہ کاروں کے فوجی کیمپوں پر میزائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ نام نہاد سعودی اتحاد نے دو سال سے زائد عرصے سے یمن کے مظلوم پر حملے شروع کئے ہیں تاکہ اس ملک کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لایا جاسکے تاہم اس اتحاد کو یمنی عوام اور فوج کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس جنگ میں تاحال ہزاروں یمنی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں اور اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button