ایران

ایران نےسعودی عرب کےغیرسنجیدہ بیانات پر سخت رد عمل کا اظہار

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام اپنے خط میں سعودی نائب ولیعہد کے ایران مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر 4 کے مطابق محمد بن سلمان کے اشتعال انگیز بیانات ایران کے خلاف دھمکی اور ایران میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف ہے۔

ایران کے مستقل مندوب نے 2 مئی کو سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولیعہد محمد بن سلمان کے بیان کو جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم خطے میں جاری جھڑپوں کو ایران کے سرحدی علاقوں تک لے جانا چاہتے ہیں، ایران کے خلاف کھلی دھمکی اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف سعودی نائب ولیعہد کے من گھڑت الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور اس کی تازہ مثال 9 ایرانی سکیورٹی گارڈز کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو سعودی عرب کی طرف سے مالی حمایت حاصل ہونا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بالخصوص سعودی عرب کو اس حقیقت کو ماننا پڑے گا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب نے صدام کی حمایت کی، صدام نے ایرانی عوام کے خلاف مہلک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ 90 کی دہائی میں القاعدہ اور طالبان کی تشکیل میں بھی آل سعود کا ہاتھ ہے اور اب شام اور عراق میں دہشت گرد عناصر بالخصوص داعش اور النصرہ فرنٹ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی سعودی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنما سعودی حکمرانوں کے برعکس دھمکی اور جارحیت کے بجائے امن اور باہمی استحکام پر یقین رکھتے ہیں اور کشیدگی سے پاک ماحول کو تمام ممالک بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کے لئے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button